فوٹو بشکریہ فیس بک

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئیں
09 جنوری 2019 (11:38) 2019-01-09

لندن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئیں۔ نئی کتاب " وی آر ڈس پلیسڈ" فروخت کے لیے پیش۔

ملالہ یوسف زئی کے مطابق کتاب میں ہجرت کیا ہوتی ہے، ہجر کا غم کیسا ہوتا ہے، دیار غیر میں مہاجرین پر کیا بیتتی ہے۔ کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

کتاب میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شام، کولمیبا اور کانگو سے ہجرت کرجانے والی دیگر لڑکیوں پر بیتنے والی کہانیاں بھی شامل ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں دنیا میں 6 کروڑ 85 لاکھ مہاجرین ہیں۔ جن کے مسائل کا حل آسان نہیں کوشش کرنے سے مسائل ختم نہیں تو کم ضرور کئے جاسکتے ہیں۔


ای پیپر