فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹرمپ کے سابق انتخابی انچارج نے پولنگ ڈیٹا روسی جاسوس کو فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا
09 جنوری 2019 (10:32) 2019-01-09

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینا فورٹ نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 2016ء میں صدارتی دوڑ کا پولنگ ڈیٹا روسی جاسوس کو فراہم کیا تھا۔ انتخابی مہم کی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے انہیں سب باتیں یاد نہیں رہی تھیں۔

روسی مداخلت کی تحقیق کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر نے الزام عائد کیا تھا کہ مینا فورٹ نے مبینہ روسی جاسوس کِلمنک سے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔

مینا فورٹ پہلے ہی ایک کیس میں قصور وار قرار پا چکے ہیں، تاہم تعاون کی شرط پر مینا فورٹ کی سزا مؤخر کی گئی ہے۔


ای پیپر