Imran Khan Big Statement PDM
09 فروری 2021 (18:36) 2021-02-09

اسلام آباد :وزیراعظم کاخیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ سامنے آگیا ،عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو احکامات دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ فروخت کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے،شہبا زگل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  معاملے کی  تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے،شہبازگل کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو احکامات دے دیے ہیں۔

2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو منظرعام پر آگئی ہے،وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں.

2018 کے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو بُلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا،2018 کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمود خان بھی موجود ہیں، وڈیو میں ایم پی اے عیبد مایار بھی اپنا حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔


ای پیپر