فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمان کا کراچی اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان
09 فروری 2020 (15:07) 2020-02-09

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ن لیگی سینیٹر ساجد میر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی اور منتخب حکومت کے قیام کے لیے مشاورت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اگر منقسم ہو تو حکومت فائدہ اٹھاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی پالیسیوں سے اپوزیشن تقسیم ہوئی تاہم ہمارا جو مؤقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی مایوسی کو امید کی کرن سے بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے جبکہ بجلی، گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


ای پیپر