فائل فوٹو

عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہوں: وزیراعظم
09 فروری 2020 (10:30) 2020-02-09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔


ای پیپر