فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
09 فروری 2020 (10:13) 2020-02-09

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سردی کم ہو گی جبکہ میدانی علاقوں میں چمکیلی دھوپ بکھر گئی۔

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہے، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 18، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر