Image Source : Facebook IK

وزیر اعظم دبئی میں کونسی ڈیل کرنے جا رہے ہیں ؟
09 فروری 2019 (21:52) 2019-02-09

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈ سے ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آخری بیل آٹ پیکیج ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہہیں، ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے، ہمیں ایسی ڈیل چاہیے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔


ای پیپر