Image Source : Facebook

سابق صدر آصف زرداری بال بال بچ گئے
09 فروری 2019 (21:42) 2019-02-09

ٹنڈو آدم:پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر  حادثے سے بال بال بچ گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ میڈیکل کالج کے افتتاح اور جلسہ عام میں شرکت کیلئے ٹنڈو آدم گئے،جہاں ان کے استقبال کیلئے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔ہیلی پیڈ پر ریڈ کارپیٹ بھی بچھایا گیا تھا تاہم جیسے ہی سابق صدر کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ کے اوپر پہنچا ،نیچے بچھا سرخ قالین ہوا میں اڑنے لگا۔

سرخ قالین اڑ کر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے بھی الجھ سکتا تھا جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔تاہم پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا اور ہیلی کاپٹر کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔


ای پیپر