Image Source : Yahoo

لاہور سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ ،ہرطرف ہلچل
09 فروری 2019 (18:00) 2019-02-09

لاہور : لاہور سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا ہے، سیشن جج نے سائل پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ کے باہرفائرنگ کے نتیجے میں ایک سائل زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ سیشن جج نے سائل پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مقتول محمد بلال ولد عظیم اللہ کے خلاف خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج تھا اور سیشن کورٹ لاہور مقدمے میں پیشی کیلئے آیا تھا۔جاں بحق ہونے والا شخص محمد بلال ریلوے کالونی مغل پورہ کا رہائشی تھا اور اس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد بیگ کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔مقتول محمد بلال کو سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔


ای پیپر