لاہور میں جلسہ روکا جائے یا نہیں ؟لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

09 دسمبر 2020 (18:34) 2020-12-09
لاہور :لاہو ر جلسے کا شور شرابا اس وقت نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں ہے ،اسی سلسلے میں جہاں حکومت نے عالمی وبا کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسے سے روکنے کیلئے حکمت عملی بنا رکھی ہے وہیں لاہور ہائیکورٹ میں بھی جلسہ کرنے یا پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں عا م شہری کی طرف سے پیش کی گئی درخواست پر درخواست گزار سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے خود کبھی کسی جلسے میں میں شرکت کی ہےجس پر درخواست گزار کر کہنا تھا کہ خود تو نہیں گیا لیکن علاقے کے لوگ جائینگے تو عالمی وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔