مائنس ون ،نئی شیروانی کس نے سلاوائی ؟شیخ رشید کا اہم انکشاف
09 دسمبر 2019 (23:03) 2019-12-09

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ عمران خان کو آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کوئی خطرہ نہیں ان دونوں کی سیاست ختم ہے ، ان کے بچے سیاست میں آئیں گے ،تحریک انصاف میں کوئی پیدا ہی نہیں ہوا جو عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے،کسی نے کوئی شیروانیاں نہیں سلائیں ،کوئی مائنس نہیں ہونے والا.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  سیاست میں رہنے کےلئے احسن اقبال ایسے بیان دے رہے ہیں ،مجھے اطلاع ہے کہ آصف زرداری پلی بارگین کےلئے کوشاں ہے ، جس نے قوم کا معاشی قتل کیا وہ تو باہر چلا گیا جس پر ابھی جرم ثابت نہیں ہوا اسے بھی باہر جانے دیں ۔

 شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کوئی خطرہ نہیں ان دونوں کی سیاست ختم ہے ، ان کے بچے سیاست میں آئیں گے ،تحریک انصاف میں کوئی پیدا ہی نہیں ہوا جو عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ کسی نے کوئی شیروانیاں نہیں سلائیں ، سیاست میں رہنے کےلئے احسن اقبال ایسے بیان دے رہے ہیں ، حکومت مخالفین لوگوں کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں اس لئے بزدار کا ایشو بنایا جا رہا ہے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے میں اس حوالے سے کابینہ میں بھی مدعا اٹھاتا ہوں ،مجھے اطلاع ہے کہ آصف زرداری پلی بارگین کےلئے کوشاں ہے ، جس نے قوم کا معاشی قتل کیا وہ تو باہر چلا گیا جس پر ابھی جرم ثابت نہیں ہوا اسے بھی باہر جانے دیں ،ہم مریم نواز کے باہر جانے کے حق میں نہیں کیا نوازشریف کی صرف ایک ہی بیٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور میں کچھ ہوسکتا لیکن غدار نہیں یہ میری ذاتی رائے ہے ۔


ای پیپر