1971کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان انتقال کرگئے
09 دسمبر 2019 (22:58) 2019-12-09

راولپنڈی: 1971کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان انتقال کرگئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کو بے مثال جرات وبہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان لاہور میں انتقال کر گئے ، ان کا تعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا ،لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے جنگ میں زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کو بے مثال جرات وبہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔


ای پیپر