سعودی عرب میں مرد اور خواتین پر سے بڑی پابندی بھی ہٹا لی گئی
09 دسمبر 2019 (20:13) 2019-12-09

ریاض: سعودی عرب میں مرد اور خواتین پر اب تک کی سب سے بڑی عائد پابندی کو بھی ہٹا لیا گیا ،عوامی مقامات پر اب مر د خواتین ایک ساتھ ریسٹورنٹ پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مقامات پر صنفی تقسیم کی پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان وزارت میونسپل اور دیہی امور سے جاری طویل اور تکنیکی بیان میں کیا گیا۔

واضح رہے اس اعلان سے قبل ہی جدہ میں ریسٹورنٹس اور کیفے جبکہ ریاض کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلز مردوں اور عورتوں کو آزادی سے بیٹھنے کی اجازت دے رہے تھے، سعودی عرب کے پڑوسی مسلم ممالک میں اس طرح کے قوانین نہیں ہیں۔


ای پیپر