سال 2020خوشحالی کے طورپر منا یا جائے گا ؟
09 دسمبر 2019 (18:00) 2019-12-09

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو نے دوہزار بیس کو ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل ہونے کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ اپنے لوگوں کے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔بیورو کے بیجنگ میں ہونے والے اجلاس دوہزار بیس کے لئے معاشی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے سالمیت کو فروغ دینے کے منصوبوں اور بدعنوانی کے خاتمے کے منصوبوں کو عملی شکل دی۔

چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ رواں سال اندرون ملک اور بیرون ملک خطرات اور چیلنجز میں اضافے کی پیچیدہ صورتحال کے باوجود چین نے معاشی وسماجی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گہری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ اصلاحات اور کھلے پن کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے او سائنس او ر جدید ٹیکنالوجی کے میدا ن میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دوہزار بیس تمام حوالوں سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل اور تیرہ سالہ منصوبے کا آخری سال ہوگا۔چین اپنی پہلی صدی کے اہداف بھی حاصل کرے گا۔

اجلاس میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کی حامل سوشلزم کی سوچ کو ایک نئے دور کے لئے بطور رہنما اختیار کرنے اور تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں بیرونی دباو کو اصلاحات کا عمل تیز اور مزید کھلے پن کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ داخلی امور کی خود انجام دہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چینی معیشت کے لئے بنیادی رجحان اور تیزر رفتار شرح ترقی کو موجودہ وقت اور مستقل کے لئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میکرو اکنامک پالیسیوں کو مستحکم اور مائیکرو اکنامک پالیسیوں کو لچکدار رکھنے کی فریم ورک پالیسی پر زور دیتے ہوئے عام آدمی ککی ضروریات اور بھلائی سے متعلقہ سماجی پالیسیوں کے فریم ورک پر زور دیا گیا۔اجلاس میں جدید معاشی نظام،زراعت،مینوفیکچرنگ اور تیسرے درجے کی صنعتوںکے شعبہ میں اعلی معیار کی پیداوار کو مضبوط بنانے،سائنس وٹیکنالوجی مہارت،اختراعی صلاحیت کو فروغ دینے اور اعلی سطح کی کھلے پن کی منزل کو حاصل کرنے کے لئے معاشی اصلاحات کو گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔سی پی سی سنٹرل کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ، سی پی سی سنٹرل کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ (سی سی ڈی آئی) ، قومی سپروائزری کمیشن اور ان کے مقامی اداروںنے آٹھ نکاتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے نگرانی کے فرائض کو مضبوط کیا ہے۔


ای پیپر