حیرت انگیز سفید آتش فشاں پھٹ پڑا
09 دسمبر 2019 (17:44) 2019-12-09

والنگٹن:ملک کے ارضیاتی خطرے کی اطلاع دینے والے مرکزجیونیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے سفید جزیرے میں آتش فشاں پھوٹ پڑا ۔

ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ہمیں معلوم ہےکہ لاواپھوٹنے سے فوری پہلے لوگ جزیرے پر موجود تھے اور ہم ان کی حفاظت کیلئے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ویب سائٹ نے کہا ہے کہ تھوڑی دیر پھوٹنے والے لاوے نے اس مقام پر3ہزار میٹر بلند راکھ کا طوفان پیدا کردیا۔ یہ را کھ جز یر ے تک ہی محدود ر ہی۔بیان میں مز ید کہا گیا ہے کہ لاوا پھوٹنے کے بعد سے ہم نے اس میں تیزی سے کمی ہوتی دیکھی ہے۔

ایجنسی نے آتش فشاں الرٹ کی سطح 3 بتا ئی ہے جبکہ اس کا ا یوی ایشن ر نگ زرد ر ہا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جاسنڈا آرڈرنے کہا ہے کہ لاوا پھوٹنے کے وقت جزیرے پر یا اس کے اردگرد تقریبا 100افراد موجود تھےاور کچھ کی ابھی گنتی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔


ای پیپر