فائل فوٹو

حرا مانی اور آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل
09 دسمبر 2019 (14:35) 2019-12-09

اوسلو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جب کہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

حرا مانی اور آئمہ دونوں ہی اوسلو میں آئی پی پی اے ایوارڈ شو میں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کو کہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہور ڈرامہ دو بول کا اوایس ٹی گانا گا کر دکھائیں۔ تاہم جب دونوں نے مل کر یہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اور فنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی۔


ای پیپر