نیب کسی سے ڈکٹیشن لے گا، نا ہی انتقامی کارروائی کرے گا: چیئرمین نیب
کیپشن:   سکرین شوٹ
09 دسمبر 2018 (12:33) 2018-12-09

اسلام آباد :چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، نیب کسی سے ڈکٹیشن لے گا، نا ہی انتقامی کارروائی کرے گا جبکہ موجودہ حکومت نے نیب کو خود مختار ادارہ تسلیم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت 95 ارب ڈالر کا مقروض ہے، مجھے مختلف سکولز اور کالجز کے دورے کے دوران 95 ارب کا مصرف نظر نہیں آیا، پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اب عام آدمی بھی حکومت سے پوچھ سکتا ہے، جب عام آدمی حکومت سے پوچھے گا تو جواب دینا حکومت کا فرض ہے۔

جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا آپ پروپیگنڈا کریں یا نہ کریں، قرضوں کی مد میں لیے گئے 95 ارب ڈالر ملکی ترقی میں نظر نہیں آئے، سابق اور موجودہ حکمرانوں کو پیغام دے دیا کہ جو کرے گا وہ بھرے گا، نیب نے اگر یہ پوچھ لیا کہ ٹاور کہاں سے آئے تو یہ تو ہوگا، جن کے پاس ستر سی سی بائیک تھیں، اب ان کے دبئی میں ٹاور ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کی عزت و نفس کو ٹھیس نہ پہنچے یہ سامنے رکھ کر پوچھا گیا ہے، نیب نے اگر یہ پوچھ لیا کہ 95 ارب ڈالر کیسے خرچ ہوئے تو کیا گستاخی ہوگئی؟ ملک 95 ارب ڈالر کا مقروض ہے جو بہت خطیر رقم ہے۔

ہمارے پاس کیس آتا ہے تو کسی کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا، نیب کی وفاداری صرف ریاست سے ہے، نیب کا کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں۔


ای پیپر