فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی
09 دسمبر 2018 (11:46) 2018-12-09

لاہور: ملک بھر میں سردی نے پنجے گاڑھ لیے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت کئی شہروں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا ، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی اپنے جوبن پر ہے اور پہاڑوں نے سفید چادر اور ڑھ لی۔ استور، گوپس، کوئٹہ، قلات اور دیگر علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا جبکہ لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے۔


ای پیپر