file photo

بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا
09 اگست 2020 (12:24) 2020-08-09

ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کے مطابق میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔


ای پیپر