file photo

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں اموات 729586 ہو گئیں
09 اگست 2020 (12:19) 2020-08-09

نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7لاکھ 29ہزار 586اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 98لاکھ 4ہزار 408افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 27لاکھ 21ہزار 186مریض شفایاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51لاکھ 49ہزار 723ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65ہزار 70تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 30لاکھ 13ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ  543اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 21لاکھ 52ہزار سے زائد ہے اور 43ہزار 453افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8لاکھ 82ہزار 347افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار 854ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار 2سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5لاکھ 53ہزار 188افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20ہزار 8سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4لاکھ 71ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 75ہزار 902افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 52ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 10ہزار 11افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار 503ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 61ہزار سے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566ہو گئی ہے جبکہ 3لاکھ 9ہزار 763افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔


ای پیپر