سارہ خان نے ڈرامہ ڈائریکٹر کو تھپڑ جڑ دیا
09 اگست 2019 (16:30) 2019-08-09

کراچی : ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہاتھ پکڑنے پر ایک ڈرامہ ڈائریکٹر کو 2 زوردار تھپڑ جڑ دئیے۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ یہ پرانی بات ہے جب ان کے کیرئیر کا آغاز تھا ٗ وہ ایک ڈرامہ کی ریکارنگ میں مصروف تھیں جس کا ڈائریکٹر ان سے مطالبہ کر رہا تھا کہ اس کے ساتھ فلم دیکھنے جائوں ٗ پہلے تو میں اس کو اچھے طریقے سے منع کرتی رہی مگر پھر اس نے حد کر دی۔

سارہ خان نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میک اپ روم میں تھیں جب وہ ڈائریکٹر ان کے پیچھے میک اپ روم میں آگیا۔ اس نے دوبارہ انہیں فلم دیکھنے کی آفر کی لیکن اس بار پھر انکار پر اس نے ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر سارہ خان نے اس کے منہ پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔

سارہ خان کے مطابق انہیں جب احساس ہوا کہ وہ میک اپ روم میں اس ڈائریکٹر کے ساتھ اکیلی ہیں تو انہوں نے باہر نکل کر شور مچایا اور جب لوگ اکٹھے ہوئے تو انہوں نے ڈائریکٹر کو ایک اور تھپڑ سب کے سامنے بھی جڑ دیا۔


ای پیپر