فوٹو/ سوشل میڈیا

وزیر ریلوے کا سمجھوتہ کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان
09 اگست 2019 (15:52) 2019-08-09

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس ہم نے کل وزیراعظم کی اجازت سے بند کی۔ کھوکھرا پار اور مونا باؤ کے درمیان تھر ایکسپریس بھی بند کر رہے ہیں جو آج رات 12 بجے تک بند کر دی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہوا اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ جو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا وہ غدار ابن غدار ہے اور راولپنڈی کی لال حویلی کا سری نگر کے لال چوک سے خون کا رشتہ ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا 1800 کلومیٹر کا ٹریک پاکستان کی معاشی صورتحال بدل دے گا۔ ایم ایل ون کے نئے ٹریک پر 160 اسپیڈ پر ٹرین چلے گی اور یہ منصوبہ پاکستان کے 70 فیصد حصے سے گزرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز سارے شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔


ای پیپر