Source : Yahoo

سعودی عرب، کینیڈاتنازع ۔۔۔پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا
09 اگست 2018 (21:36) 2018-08-09

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی سیکریٹری جنرل کے بیان سے اتفاق کرتا ہے کہ سعودی عرب کاخطے اورعالمی سطح پرعزت واحترام ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب اورکینیڈا کے درمیان تنازع پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری کے حق میں ہے، موجودہ حالات میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ،اصولوں کی بنیاد پر پاکستان مکمل طور پر سعودی موقف کی حمایت کرتا ہے، سعودی عرب خطے میں نمایاں مقام رکھتا ہے، پاکستان تمام ممالک کی خودمختاری اور عدم مداخلت پر یقین رکھتا ہے۔

پاکستان او آئی سی کے بیان کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد ٹورنٹو کے لئے جانے والی پروازیں بھی بند کر دی گئی تھی اور طلباءکے وظائف بھی معطل کر دیے تھے۔


ای پیپر