Source : Yahoo

فخر زمان کا ڈبل سنچری بنانے کے بعد ایک اور انوکھا انداز
09 اگست 2018 (19:56) 2018-08-09

لاہور: پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔

فخر زمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاوں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاوں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لئے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔


ای پیپر