Source : Yahoo

اڈیالہ جیل سے تشویشناک خبر
09 اگست 2018 (19:49) 2018-08-09

اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر عباسی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن ( ر ) محمد صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن ( ر ) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ( ر ) صفدر کو پمز ہسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔


ای پیپر