Source : Yahoo

نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ”باغی “ایک دفعہ پھر”باغی “بن گیا
09 اگست 2018 (19:42) 2018-08-09

راولپنڈی : اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف کیساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینے پر”باغی“ نے گاڑی گیٹ کے سامنے پارک کردی۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی اپنے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تو جیل حکام نے ملاقات کروانے سے انکار کر دیا اور جاوید ہاشمی کو اندر جانے سے روک دیا گیا تاہم جاوید ہاشمی بھی گھر سے ملاقات کا ارادہ کر کے آئے تھے اور اپنے ارادے پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے جیل کے باہر ہی انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور جیل انتظامیہ کے سامنے ”ہاں میں باغی ہوں“ کانعرہ بلند کرتے ہوئے اپنی گاڑی جیل کے گیٹ کےساتھ کھڑی کردی اور کہا کہ یہاں سے گاڑی اس وقت تک نہیں ہٹاﺅں گا جب تک مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

جیل کا راستہ بلاک ہونے پہ کافی دیر بعد جیل انتظامیہ کو مجبورا جاویدہاشمی کو اندر جانے کی اجازت دینا پڑی۔


ای پیپر