Source : Yahoo

راجا یاسر وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار نہیں،فواد چوہدری
09 اگست 2018 (19:36) 2018-08-09

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلی پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب کون ہوگا ؟ اس کا فیصلہ عمران کان نے کرناہے کیونکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی پنجاب کیلئے نام کے اعلان کا اختیار عمران خان کو دیاہے ۔ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلی پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ ا س سے پہلے خبر آ ئی تھی کہ راجا یاسر ہمایوں وزار ت اعلی پنجاب کے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں۔


ای پیپر