Source : Yahoo

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں جے ڈی اے کی حمایت مل گئی
09 اگست 2018 (19:30) 2018-08-09

کراچی:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم ہر دکھ سکھ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ایسی ایک ملاقات آج پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مابین ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیرپگارا اور فہمیدہ مرزا سمیت متعدد رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم ہرچیزمیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔اس مرحلے پر پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔ہم ہر دکھ اور سکھ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔اس موقع ہر شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کومینڈیٹ دیا ہے۔مینڈیٹ دینے پرکراچی کے شہریوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم‘ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی حمایت کیلئے پیرصاحب کے پاس آئے ہیں۔ مرکز‘ بلوچستان‘ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اتحادیوں کےساتھ ملکرحکومت بنائےگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔


ای پیپر