Source : Yahoo

عمران خان پہلے ہی راﺅنڈ میں وزیر اعظم بن جائینگے ،فواد چوہدری کا بڑا دعوی
09 اگست 2018 (18:15) 2018-08-09

اسلام آباد :بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو وفاق اور پنجاب میں بھاری اکثریت حاصل ہوچکی ہے ،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔بڑا دعوی کرتے ہوئے انہوںنے کہا عمران خان پہلے ہی راﺅنڈ میں وزیرا عظم منتخب ہوجائینگے ۔

تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سندھ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو اندرون سندھ پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں خلا پی ٹی آئی ختم کر دے گی ، عمران خان نے سندھ کے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ اندرون سندھ پر توجہ دیں ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے بتا یا کہ عمران خان بطور وزیرا عظم کہاں رہیں گے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اس پر مشاورت جاری ہے ،پنجاب حکومت میں تحریک انصاف کی پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں بھر پور اکثریت حاصل ہو چکی ہے اور ہم ہی پنجا ب میں حکومت بنائیں گے آزاد امیدواروں میں سے 27امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے لہٰذا عمران خان پہلے راو¿نڈ میں ہی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جب کہ پنجاب میں ہمارے اراکین کی تعداد 186 تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں حتمی اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگران حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے، عمران خان حلف 16،15 یا 17 اگست کو اٹھا سکتے ہیں اور وہ بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے اس پر مشاورت ہورہی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے، شہر کے لیے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں۔


ای پیپر