Source : Yahoo

وسیم اکرم کی بیوی شینزااکرم نے معافی مانگ لی
09 اگست 2018 (17:39) 2018-08-09

اسلام آباد:پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم کو نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم عبداللہ قیصر پر نسل پرستوں کے بیہمانہ تشدد کے واقعے پر ان کے اہل خانہ سے معذرت کی۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ یہ حملہ انتہائی ناگوار ہے۔

آسٹریلیا رہنے کے لیے ایک محفوظ اور زبردست جگہ ہے لیکن تمام ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے عبداللہ اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی۔


ای پیپر