شام کی خاتون اول موذی مرض میں مبتلا ہو گئیں
09 اگست 2018 (17:24) 2018-08-09

بیروت : شام کے صدر بشارالاسد کی اہلیہ اور شام کی خاتون اول اسما الاسد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں ۔ مرض ابتدائی مرحلے میں ہے جس کا علاج شروع کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسما الاسد کو چھاتی کے سرطان کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، مرض پہلے درجے میں ہے جس کا علاج شروع کر دیا گیا ۔ شامی حکومت کی جانب سے خاتون اول کی اپنے شوہر کیساتھ ہسپتال میں بیٹھے ہوئے تصویر جاری کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

صدر بشارالاسد کے سرکاری انسٹاگرام اکائونٹ پر بتایا گیا کہ اسما میں سینے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے، مرض انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کا علاج شروع کر دیا گیا۔شامی خاتون اول بننے سے پہلے اسما الاسد بینکنگ کے شعبے سے وابستہ تھی۔


ای پیپر