سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
09 اگست 2018 (13:02) 2018-08-09

لاہور : سوشل میڈیا پر بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں،ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنے والے ملزم کو لاہورسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کمر کس لی ، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ایسی ہی ایک کارروائی لاہور میں کی گئی جس کے دوران ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم ثاقب علی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھا۔

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ۔


ای پیپر