فوٹوبشکریہ فیس بک

نندی پور پاور کرپشن کیس، سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب کو طلب کر لیا
09 اگست 2018 (12:18) 2018-08-09

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے کا ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر کرنے پر سابق چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری اور نیب پراسیکیوٹر جنرل کو عدالت طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں نندی پور پاور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اہم کیس الماریوں میں رکھ کر بھول گئے۔ کیا نیب کو کھلی چھٹی دے دیں؟ سابق چیئرمین نیب کیا کرتے رہے ہیں۔ غلط تفتیش پر تحقیقاتی افسر کیخلاف کارروائی ہو گی نیب کارکردگی دکھائے، ریفرنس بنتا ہے تو بنائیں لوگوں کو سولی پر نہ لٹکائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا منصوبہ کی تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب نے 6 سال لگا دیئے۔ عدالت نوٹس لے تو نیب کو گیئر لگ جاتا ہے۔ کیا ریفرنس دائر کرنا کوئی راکٹ سائنس ہے؟

 

 

 


ای پیپر