برکی روڈ پر 5افراد کے قتل کے ملزمان کیخلاف بڑا اقدام
09 اگست 2018 (12:01) 2018-08-09

لاہور :لاہور میں برکی روڈ پر پھلرواں گائوں میں 5افراد کے قتل کے ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خرم علی نے مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا مراسلہ جاری کیا، ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو سفارش بھجوادی گئی۔ مقدمہ قتل اور دہشت گردی سمیت 109،148 اور 149کی دفعات کے تحت غلام علی کی مدعیت میں درج ہوا۔

5ملزمان افتخار، جبار، ہیرا، ذوالفقار، جہانگیر، وقار، قدیر، لیاقت علی اور رحمت علی نامزد ہیں، ملزمان 7اگست کو 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔


ای پیپر