فوٹوبشکریہ فیس بک

لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی
09 اگست 2018 (11:53) 2018-08-09

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عابد شیر علی نے این اے 108 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ آفسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست حقائق کے برعکس مسترد کی، اس لئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب کامیاب ہوئے تھے۔

درخواست گزار کے مطابق این اے 108 میں انہیں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی مگر آر او نے حقائق اور قانون کی منشاء کے برعکس درخواست مسترد کر دی۔

عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ سے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینے کی استدعا کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کر دیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر