فوٹوبشکریہ فیس بک

محمود خان اچکزئی، غلام بلور اور دیگر رہنما نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
09 اگست 2018 (11:25) 2018-08-09

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کا دن آج ہے ، محمود خان اچکزئی ، غلام احمد بلور ، امیر مقام، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، محمود خان اچکزئی ، غلام احمد بلور ، امیر مقام، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ طارق فاطمی، محسن شاہ نواز رانجھا، زاہد حامد، عثمان کاکڑ اور برجیس طاہر اپنے قائد سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

 


ای پیپر