فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل
09 اگست 2018 (10:09) 2018-08-09

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کیا جارہا ہے، فرنچائز کو 52لاکھ ڈالرز میں خریدنے والی کمپنی نے پہلے سال میں ناکامی اور دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اکاونٹ ضبطی کے بعد اپنے شیئر لاہور کے ایک مشہور بلڈر کو فروخت کرنے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان چھ میں سے پہلی فرنچائز ہوگی جو اپنے شیئر فروخت کررہی ہے، اب اس فرنچائز کو نئے مالکان چلائیں گے۔ فروری میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019 میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم افسر نے تصدیق کی کہ مالکان اپنے شیئرز گوہر اعجاز نامی بزنس مین کو فروخت کررہے ہیں تاہم ابھی اس گروپ کو شیئر فروخت کرنے کے لئے ہم سے باضابطہ رابطہ کرنا ہے اور اس کےلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دینا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر