فوٹوبشکریہ فیس بک

سردار اختر مینگل مرکز میں عمران خان کی حمایت پر رضا مند
09 اگست 2018 (09:33) 2018-08-09

 کوئٹہ: تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، سردار اختر مینگل مرکز میں عمران خان کی حمایت پر رضا مند ، دونوں جماعتوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مرکز میں عمران خان کی حمایت کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے تحریری معاہدے پر دستخط کیے ، تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی نے سردار اختر مینگل کے ساتھ چھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت کو ہمیشہ وفاق کے لیے قربان کیا گیا ، آج گوادر میں پینے کے لیے صاف پانی اور بجلی تک میسر نہیں ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے تفصیلی نشست میں ایک دوسرے کا نقطۂ نظر سمجھنے کی کوشش کی، بلوچستان وفاق کی اہم اکائی ہے۔

آگے بڑھنا ہے اور بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل کرنے ہیں، یہ ملاقات مسائل کے حل کی جانب بہت بڑا قدم ہے، ہم معاہدہ کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں، بی این پی کی قیادت وفاق میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزارتِ عظمیٰ کے لیے ہمیں سپورٹ کرے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر