فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی بائیکاٹ کے عمل کو مسترد کرتے ہیں: کینیڈین وزیر اعظم
09 اگست 2018 (09:13) 2018-08-09

ریاض: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹرودہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے، سعودی بائیکاٹ کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ کینیڈا کو اپنی بڑی غلطی کی درستی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مزید پابندیاں کب تک عائد کی جا سکتی ہیں اور وہ کن شعبوں کو متاثر کریں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بھی معطل ہیں۔

 

 

 


ای پیپر