Kashmiri youth, Indian forces, PM Modi, BJP, Amnesty International
09 اپریل 2021 (11:03) 2021-04-09

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو روز میں 7 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔

بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری ، مودی کی بے لگام فوج نے ضلع شوپیاں اور پلواما میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔

گزشتہ روز بھی تین کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ۔ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کا فاشسٹ ، گھناؤنا اور سفاک چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ۔ اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ، غیر قانونی گرفتاریاں ، انٹرنیٹ اور میڈیا پر پابندیوں کی نشاندہی کی ہے ۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور صحافیوں پر تشدد کی بھی مذمت کی ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کسان کش پالیسیوں متعارف کروانے اور کسانوں کے احتجاج کو دبانے کی کوششوں پر بھی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

بین الاقوامی تنظیم نے مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔

رپورٹ میں متنازعہ شہریت قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی منظم سازش کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔


ای پیپر