Shah Mahmood Qureshi
09 اپریل 2021 (10:17) 2021-04-09

راولپنڈی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج پر فخر محسوس کرتی ہے ، قوم مسلح افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور کی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے سربراہ کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ، وزیر خارجہ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے سبزہ زار میں پودا لگایا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ ری ہیبیلبی ٹیشن میڈیسن کا دورہ ، وزیر خارجہ نے جنگ میں زخمی فوجیوں سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ کو اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، انہوں بتایا گیا کہ اے ایف آئی آر ایم جنگ میں زخمی فوجیوں کے لیے بحالی کا ادارہ ہے جو فوجیوں اور شہریوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے ۔

خیال رہے کہ اے ایف آئی آر ایم حادثات ، آفات ، تشدد ، آئی ای ڈی سے متاثرہ افراد کو خدمات فراہم کرتا ہے ۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فوجیوں کے تعاون پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔


ای پیپر