United States, President Joe Biden, White House, seven people, shootings, death
09 اپریل 2021 (08:56) 2021-04-09

نیو یارک: امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کے شہر راک ہل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کیا جبکہ ٹیکساس میں گولیاں لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا میں سفید فام شخص کی دہشتگردی سے پولیس سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مسلح شخص حملے کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کرتا رہا ۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں مسلح شخص نے سوپر مارکیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے مقابلے کے بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح شخص سوپر مارکیٹ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر تیس منٹ پر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، حملے سے افراتفری مچ گئی اور لوگ جانیں بچنے کیلئے بھاگنے لگے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گھیرا ، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا ، پولیس اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا ، بالاخر سفید فام حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

واضح رہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے بھی امریکا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں سفید فام شخص کی تین مساج پارلرز میں فائرنگ سے 8 خواتین ہلاک ہو گئی تھیں ۔


ای پیپر