پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان
09 اپریل 2020 (13:45) 2020-04-09

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔

 

کے ایس اے 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مثبت کاروبار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 756 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31 ہزار 727 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44,457,975 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,975,595,308 بنتی ہے۔


ای پیپر