Image Source : Twitter

آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
09 اپریل 2019 (22:28) 2019-04-09

واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک 2019جاری کردی جس میں پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتاری میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا.

رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی 2.9فیصد اورآئندہ سال2.8فیصد رہے گی، رواں سال کے دوران مہنگائی 6فیصد ہدف کے برعکس 7.6فیصد رہے گی ، اکاﺅنٹ خسارہ 5.2فیصد رہے گاجو آئندہ سال 4.3فیصد بڑھے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک اور بم گرا دیا ہے ، آئی ایم ایف نے منگل کو ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک 2019جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی معیشت مزید خراب ہوگی ، بیروزگاری کی شرح میں 6.1فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ترقی 9فیصد رہے گی ،پاکستان کو معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کے حالات مزید خراب ہوں گے .

اقتصادی ترقی میں مزید کمی ہوگی ،بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ، رواں مالی سال میں ترقی2.9فیصد رہے گی ،بیروزگاری 6.1فیصد ہوگی جو آئندہ سال بڑھ کر 6.2فیصد ہو جائے گی ۔پاکستان کو معیشت کے اعشاریوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔


ای پیپر