Image Source : Facebook

سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال
09 اپریل 2019 (21:54) 2019-04-09

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک دفعہ پھر سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ،طوفانی بارشوں اور تیز آندھی کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ،تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقے ڈوب گئے ،ریاض میں کئی گھنٹوں سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے عوام کو خبر دار کر دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور اپنے گھروں میں محدود رہیں .

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اب سعودی عرب کے کئی شہر طوفانی بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ طوفانی بارش کے سلسلے کے باعث متاثرہ تمام شہروں میں موسم بھی شدید سرد ہوگیا ہے۔


ای پیپر