فوٹو بشکریہ فیس بک

عدالتوں کو نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا نوٹس لینا چاہئے: فواد چودھری
09 اپریل 2019 (12:27) 2019-04-09

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

فواد چودھری نے کہا نواز شریف تو اتنے بیمار تھے کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔ ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔ عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔


ای پیپر