عرب نیوز

مسجد نبوی کیلئے ”ای سم“ سے آراستہ قالین تیار
09 اپریل 2019 (11:54) 2019-04-09

مدینہ منورہ: سعودی ہنر مندوں نے مسجد نبوی کیلئے ”ای سم“ سے آراستہ قالین تیار کرلئے۔ چھت سمیت ہر جگہ بچھائے جائیں گے۔ نئے قالین سبز رنگ کے ہیں۔ عمدہ اور مضبوط ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کیلئے 20700 نئے قالین کے سودے پر دستخط کر دیئے۔

ہر قالین میں ڈیجیٹل کوڈ سم لگی ہوئی ہے اس میں اس کی تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے کب اور کتنی بار اس کی صفائی کی جائیگی اور کب قالین زائد المیعاد ہوجائیگا۔ تمام تفصیلات درج ہیں۔ نئے قالینوں کی پہلی کھیپ رمضان المبارک 1440ھ میں بچھائی جائے گی۔


ای پیپر