نمسٹے انگلینڈ کے نئے کرداروں کے نام سامنے آگئے
09 اپریل 2018 (22:30) 2018-04-09

ممبئی: بالی وڈ داکار ادیتیا سیال فلم ”نمستے انگلینڈ “ کا حصہ بن گئے۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادیتیا سیال 2016ءمیںفلم ”تم بن ٹو“ میںنظر آئے تھے اور اب فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹو“ اور ”نمستے انگلینڈ “ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ فلم ”نمستے انگلینڈکے نئے شیڈول کی جلد عکسبندی شروع کریں گے۔ فلم میں ادیتیا اہم کردارادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور بھی ہوں گے۔ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور نے فلم کے پنجابی شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔فلم ”نمستے انگلینڈ “ 2007ءمیں بننے والی فلم ”نمستے لندن“ کی سیکوئل فلم ہے جو دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


ای پیپر