کوئٹہ ، بلیلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 7 اہلکار زخمی
09 اپریل 2018 (22:04) 2018-04-09

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقہ بلیلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پیر کو کوئٹہ کے علاقہ بلیلی میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکہ میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کےلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش لگتا ہے ۔


ای پیپر