مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والے اراکین پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جائے ،شہباز شریف
09 اپریل 2018 (21:34)

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں اور حکومتی عہدےداران کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو چھوڑنے والے اراکین پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب نے یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ تمام پارٹی رہنما اور حکومتی عہدےداران پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں-

انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گااور اس ضمن میں مناسب لائحہ عمل طے کیا جائے گا-وزیراعلی نے مزید زور دیا کہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے بیان بازی کو فوری طو رپر روک دیا جائے۔


ای پیپر